نوکنڈی ٹیلی نارنیٹ ورک کی سروس ایک ہفتے سے معطل،صارفین کا اظہار برہمی

نوکنڈی:نوکنڈی شہر میں مواصلاتی رابطے کے زرائع میں سے ٹیلی نارنیٹ ورک کی ابتر سروس سے صارفین رل گئے ایک ہفتے سے زائد کے عرصے سے سروس معطل ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے غرض سے صارفین کے خریدے گئے مہنگے پیکجز بھی ضائع ہونے لگے جبکہ صارفین کی کثیر تعداد نے سروس کی معطلی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اپنے سمز کو دوسرے نیٹ ورکس پر منتقل کرنے کی ٹھان لیاگیا جبکہ متعلقہ زمہ داران سے سروس کو بحال کرنے کی اپیل کیاگیاتفصیلات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پرصارفین کی بدولت کروڑوں روپے سے زائد کمانے والی کمپنی ٹیلی نار نوکنڈی شہر میں اپنے صارفین کو بہترین سروس و انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،ایک ہفتے سے زائد کے عرصے سے سروس کی معطلی سے صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں،جبکہ تھری جی انٹرنیٹ کے استعمال کے غرض سے صارفین کے خریدے گئے مہنگے پیکجز بھی ضائع ہونے لگے۔سروس کی معطلی سے متعلق صارفین کی جانب سے متعلقہ زمہ داران کی توجہ بارہا مبذول کروائی گئی ہے مگرزمہ داران کی جانب سے عدم دلچسپی کے سبب تاحال صارفین کو مزکورہ مسئلہ درپیش ہے اور مسئلہ جوں کا توں ہے۔ آئے روز کئی گھنٹوں و دنوں تک سروس کی معطلی کے مسئلے سے ٹیلی نار کمپنی نوکنڈی میں اپنی بڑھتی ہوئی مقبولیت کھوکر صارفین کے دلوں میں زوال پزیری کاشکار بھی ہے جس سے صارفین انٹرنیٹ استعمال کرنے کیلئے متبادل زرائع استعمال کرنے و منتقل ہونے کے لئے سوچ و بچار میں ہیں دوسری جانب صارفین کی کثیر تعداد نے سوشل میڈیا پر ٹیلی نار سروس کی معطلی اور زمہ داران کی جانب سے مسئلہ کے حل پر چشم پوشی اختیار کرنے پر مجبورا ٹیلی نار سمز کو دیگر نیٹ ورکس پر منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ لہذامتعلقہ حکام و زمہ داران درپیش مسئلے پر نوٹس لیکر صارفین کو بہترین سروس و انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا کر صارفین کی شکایات کا ازالہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں