حکومت کارکردگی دیکھانے کی بجائے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، علی مدد جتک
کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ حکومت نے فی کس آمدن زیادہ دیکھانے کے لئے اعداد وشمار میں غلط بیانی کی ہے حکومت کارکردگی دیکھانے کی بجائے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے ملازمین کی پنشن اورتنخواہوں میں کٹوتی اور ٹیکس لگانے کے اقدام کی کسی کواجازت نہیں دیں گے حکومت معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کی بجائے معیشت بحالی کے عملی اقدامات کرے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آتے ہی ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت ہے جس میں ہر کام مالیاتی اداروں کی مرضی اور منشا کے مطابق ہورہا ہے اور ملک کو تباہی کی جانب دانستہ طور پر دھکیلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے معاشی ہٹ مینوں کے ذریعے حکومت چلا رہے ہیں انہیں معلوم ہی نہیں کہ عوامی مسائل کیا ہیں حکومت نے جس گھناؤنے انداز میں فی کس آمدن کے زیادہ دیکھانے کے لئے پرانے اعداد وشمار استعمال کئے وہ قابل مذمت ہے حکومت یہ بھول چکی ہے کہ عوام اب باشعور ہوچکے ہیں انہیں اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا انہوں نے کہا کہ حکومت نے جتنی محنت سے اعداد و شمار بھی تبدیلی کی کاش و ہ اسی محنت اور لگن سے غریب عوام کے مسائل حل کرنے کا بھی سوچتی ملک میں جب تک عمران خان جیسے تجربے ہوتے رہیں گے پاکستان ترقی نہیں کرسکتا پی ٹی آئی کی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی سے عمران خان معاشی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، مرغیوں، انڈوں، بھینسوں اور کٹوں کی مارکیٹنگ سے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی عمران خان نے عوام سے آج تک جتنے وعدے اور دعوے کئے، کسی ایک کو بھی پورا نہ کرسکے، عمران خان نے 90 روز میں ملکی معیشت ٹھیک کرنے کا کہا تھا، آج ایک ہزار 11واں دن ہے، ملکی معیشت کب ٹھیک ہوگی؟ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین اور پنشنر ز کی تنخواہوں اور پنشن میں کسی صورت کٹوتی کرنے یا نئے ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں دے گی اور ہر فور م پر اس ملازم دشمن اقدام کی بھر پور مخالفت کریں گے


