قلات،سب تحصیل جوہان کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی آگئی

قلات: قلات کی سب تحصیل جوہان کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی آگئی ٹڈی دل کے حملوں میں گندم زیرہ سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں جہاں بھی ٹڈی دل پہنچ جاتے ہیں فصلوں کو صفاچٹ کر جاتے ہیں زمینداروں کی دوہائی قلات کی سب تحصیل جوہان کے مختلف علاقوں نرمک خیصار ریگواش تخت اور دیگر علاقوں میں ٹڈی دل ایک مرتبہ پھر کھڑی فصلوں پر یلغار ہو گئی ہے جو گندم زیرہ سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں علاقہ کے زمینداروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ٹڈی دل کو تلف کر نے کے لیئے بروقت اقدامات نہیں کیئے تو ٹڈی دل کی وجہ سے جوہان میں زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور علاقہ کے سینکڑوں زمیندار بے روزگار ہو کر نان شبینہ کے لیئے محتاج ہو جائیں گے انہوں نے صوبائی حکومت سے ٹڈی دل کے خلاف موئثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں