افغانستان سے انخلا کا تقریباً نصف کام مکمل ہوگیا، امریکی فوج

واشنگٹن: امریکی فوج نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کا تقریباً نصف کام مکمل ہو گیا، بگرام ائیر بیس آئندہ 20 دنوں میں افغان فورسز کے حوالے کر دیا جائے گا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے مطابق افغانستان سے 31 مئی تک امریکی فوج کے انخلا کا 44 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، مجموعی طور پر اب تک اتنا سامان افغانستان سے واپس بھجوایا جا چکا ہے جنتا کہ 300 سی 17 فوجی طیاروں پر لادا جا سکتا ہے، ڈیفنس لاجسٹکس ایجنسی کے پاس تیرہ ہزار آلات کے پرزے لائے گئے ہیں تاکہ ان کو تلف کیا جا سکے، 6 فوجی تنصیبات افغان وزارت ِ دفاع کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں