بھارت میں سلنڈر دھماکے میں گھر کی چھت گرنے سے 8 افراد ہلاک

اتر پردیش: ریاست اترپردیش میں سلنڈر دھماکے کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع گوندا میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 گھر زمین بوس گئے جس کے نتیجے میں 15 افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کے فوری بعد ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں اور 7 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جب کہ 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں اور زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سلنڈر پھٹنے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، حادثہ کی جگہ پر اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں