بی این پی حاجی غازی خان محمد شہی کی پارٹی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، غلام نبی مری
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری پارٹی کے ضلعی کونسلران میر سہراب خان مینگل اور ملک محمد حسن مینگل و دیگر نے پارٹی کے بزرگ ممبر اور قبائلی رہنماء حاجی غازی خان محمد شہی کے انتقال پر ان کے گھر محمد شہی اسٹریٹ مینگل آباد سبی روڈ اور اس طرح پارٹی کے درویش سرگرم ممبر صغیراحمد ساتکزئی کے انتقال پر ان کے گھر کلی کمالو میں جاکر مرحومین کے پسماندگان اور قریبی عزیزوں سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور اس موقع پر ان کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے لئے مرحوم حاجی غازی خان محمد شہی اور صغیر احمد ساتکزئی کی جدوجہد قربانیوں پارٹی کے ساتھ گہری سچی وابستگی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کی ناقابل فراموش قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مرحومین کے پارٹی اور قومی تحریک کے ساتھ جوش و ولولہ مخلصی ایمانداری اور نظریاتی وابستگی کو پارٹی نہایت ہی قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کے ارمانوں فکر و خیال سیاسی سوچ و فکر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کریں گے آج بی این پی کو جو عوامی پذیرائی مقبولیت عوامی تائید و حمایت حاصل ہے یہ اس میں پارٹی کے بزرگ ممبر حاجی غازی خان محمد شہی اور درویش پارٹی ممبر کے ممبر صغیر احمد ساتکزئی کاوشیں اور محنت لگن خون اور پسینہ بھوک افلاس اور ہمہ وقت جدوجہد کرنے کی کاوشیں اورعملی کردار شامل ہے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومین کو بلند درجات اور جنت الفردوس میں اور پارٹی اس مشکل کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔


