افغانستان میں تشدد کم ہوا ہے،امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں تشدد کم ہوا ہے، طالبان کو دہشتگردوں کے ساتھ تعلقات منقطع کرکے تمام وعدے وفا کرنا ہوں گے۔واشنگٹن میں محکمہ خارجہ میں بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ عسکریت پسندوں نے افغانستان میں تشدد میں کمی اور جنگ بندی کے معاہدے پر عمل ہورہاہے۔ طالبان کو وعدے کے مطابق دیگر تمام دہشتگردوں سے تعلقات ختم کرنا ہوں گے۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھاکہ امریکی تمام وعدے پورے ہونے تک افغانستان سے انخلا نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں