حب،کارکی ٹکڑ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
حب(نمائندہ انتخاب) نامعلوم تیز رفتار کار گاڑ ی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا نعش اور زخمی کو حب اسپتال پہنچادیا گیا متوفی اپنے ساتھی کے ہمراہ وندر سے کراچی جارہا تھا حادثے میں جاں بحق و زخمی کا تعلق کراچی کراچی لیمارکیٹ سے بتایا جاتا ہے اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اتوار کے روز مین RCDہائی وے گڈانی موڑ کر کے قریب نامعلوم تیز رفتار کار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18سالہ دلیپ کمار ولد رام چند زخمو ں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ودسر اساتھی 19سالہ پرکاش ولد ہندامل شدید زخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچادیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی ہو نے والے نوجوان کو مزید علاج کیلئے کراچی ریفر کردیا گیا جبکہ جاں بحق شخص کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی متوفی اور زخمی کا تعلق کراچی لیمارکیٹ سے بتایا جاتا ہے گزشتہ روز وند ر سے کراچی جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ۔


