گنداخہ، طوفانی ہواؤں او ر برسات سے کچے گھروں کو نقصان
گنداخہ:گنداخہ کے مختلف علاقوں میں تیز برسات طوفانی ہواں سے بجلی کے کئی کھبے گرگئے کچے گھروں کو نقصان تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تحصیل گنداخہ میں جم کے برسات ہوئی اور تیز طوفانی ہواں سے تحصیل گنداخہ کے مختلف دیہاتوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر اور کھمبے گرگئے جبکہ بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے گوٹھ جمال خان سہریانی گوٹھ محمد علی جمالی سمیت دیگر دیہاتوں گاں میں گزشتہ رات تیز طوفانی بارشوں اور تیز آندھی سے بجلی کا ٹرانسفارمر اور کئی پول گرگئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان ہوا برسات کے بعد درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
Load/Hide Comments


