”گوادر کو یونیورسٹی چاہیے“سوشل میڈیا میں نوجوانوں کا کمپین
گوادر(انتخاب نیوز)”گوادر کو یونیورسٹی چاہیے“سوشل میڈیا میں نوجوانوں کا کمپین، گوادر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں سمیت مختلف شعبے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ صبح سے گوادر میں یونیورسٹی کیلئے کمپین کر رہے ہیں، صارفین کہہ رہے ہیں کہ گوادر میں ترقی کی دعویٰ تو ہوتے ہیں مگر مقامی افراد اور خاص کر وہاں کے نوجوان کئی سالوں سے یونیورسٹی کے منتظر ہیں مگر ابھی تک گوادر میں یونیورسٹی کی فعالیت کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں، یاد رہیں کہ گوادر میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان نواز شریف کی حکومت کے دور میں ہوا تھا مگر اب تک اس کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا گیا ہے جبکہ سابق بلدیات صالح بھوتانی نے کئی بار یہ الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال گوادر میں یونیورسٹی کے قیام میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


