کوئٹہ، کالے شیشے والی گاڑیوں، ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن،16سو گاڑیوں کا چالان

کوئٹہ:ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ اظہر اکرم نے کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں،غیرقانونی رکشوں،لینڈ مافیا اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،3ہزار سے زائد گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے،16سو گاڑیوں کو چالان کرکے 6لاکھ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کی،قبضہ مافیا کے خلاف شہر میں 11مقدمات درج جبکہ ہوائی فائرنگ کرنیو الوں کے خلاف 7مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک سعید گل آفریدی اور بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں کمی ہوئی ہے،پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے 7 واقعات کیخلاف ایف آئی آر درج ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے شہر میں کالے شیشوںa کے خلاف کارروائی کے حکم پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کیاگیاشہر میں 3408گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے ہیں اور1609گاڑیوں کو کالے شیشے رکھنے پر چالان کیاگیاچالان کی مد میں 6 لاکھ سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائے، انہوں نے کہاکہ کارروائیوں کے دوران 115 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی پکڑی گئی جبکہ شہر میں قبضہ گیری کے بڑھتے ہوئے مسائل پر پولیس نے کاررواائی کی اورزمینوں پر قبضے میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں 11 مقدمات درج ہیں بلکہ لینڈ مافیا کے کچھ افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے غیر قانونی رکشوں کیخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے جس میں 44غیر قانونی رکشوں کو پکڑا،انہوں نے کہاکہ گاڑی چوری کے ایک گینگ کو بھی پکڑلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے،ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی پولیس نے بتایا کہ پولیس نے صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا، "دونوں ملزمان نے عدالت قانون کے روبرو جرم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔” اگرچہ، انہوں نے بتایا کہ صحافی کے قتل میں ملوث ایک ملزم پڑوسی ملک فرار ہیں،عوام سے اپیل ہے کہ قانون کا احترام کریں پولیس پوری طرح متحرک ہوکر کام کررہی ہے لوگ اپنے اردگرد مشکوک چیزوں پر نظر رکھیں،انہوں نے کہاکہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سٹی نالہ کے میں ایک آپریشن زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ تھانوں کو پہلے ہی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔انہوں نے کہاکہ سٹی نالے میں گرینڈ آپریشن کرنے کیلئے اقدانات کرینگے، انویسٹی گیشن کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں