بھارت، بس اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 17افراد ہلاک

نئی دہلی:شمالی بھارت میں ایک مسافر بس اور ایک وین کے مابین تصادم کے نتیجے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ مرنے والے ملک کے مختلف حصوں سے آ کر محنت مزدوری کرنے والے ایسے کارکن تھے، جو حادثے کا شکار ہونے والی وین میں سوار تھے۔ ایک بسکٹ فیکٹری کے یہ کارکن کام کے بعد گھروں کو جا رہے تھے۔ مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکرا کر الٹ گئی تھی۔ اس حادثے میں اٹھارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھن سے اسی کلومیٹر دور کانپور شہر کے قریب یہ حادثہ رات گئے پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں