کسٹمز کی کارروائی میں 10کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد
کوئٹہ:کسٹمز حکام کی نو تال چیک پوسٹ پر کاروائی دس کر وڑ روپے مالیت کی منشیات بر آمد۔ تر جمان کسٹمز حکام کے مطا بق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کسٹمز حکام نے ڈیرہ مراد جمالی میں نوتال کسٹمز چیک پوسٹ پر کاروائی کر تے ہوئے بجری سے لدے ہوئے دس ویلر ٹرک سے 430کلو گرام اعلی کوالٹی چرس سمیت دیگر منشیات بر آمد کر کے قبضے میں لے لی تا ہم کوئی گر فتار ی عمل میں نہ آسکی کسٹمز حکام کے مطا بق بڑے پیمانے پر منشیات یورپ اسمگل کی جا رہی تھی کسٹمز حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے مزید تحقیقات شروع کردی۔
Load/Hide Comments


