ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرپرائز ڈے کے حوالے سے لکھا کہ آج کے دن ہماری بہادر افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اسی لیے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے آج کے دن بھارتی غرور کا بت پاش پاش کر دیا اور پاکستان نے دنیا پر ثابت کر دکھایا کہ ہماری امن پسندی کمزوری نہیں ہے۔آج کے دن ہماری بہادر اور سربکف افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن بھارتی غرور کا بت پاش پاش کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں