گنداخہ، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، ملزم گرفتار

اوستہ محمد: گنداخہ تھانہ کے حدود گوٹھ موندر کوٹ میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا،ملزم گرفتار، وجہ رشتہ کا تنازع بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق گوٹھ موندر کوٹ میں نور محمد نے ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کر کے محبوب عرف مٹھا خان جمالی جن کی عمر 25سال بتائی جاتی ہے سے شدید زخمی کر دیا اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا جو زخموں کی تاب نہ سہتے لاڑکانہ میں جاں بحق، نوجوان کی نعش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اعلیٰ قتل سمیت گرفتار کر لیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے واقع رشتہ کا تنازع بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں