فیصل آباد، پسند کی شادی، ورثا نے پریمی جوڑے کو سربازار قتل کر دیا

فیصل آباد: پسند کی شادی کا بھیانک انجام لڑکی کے ورثا نے سربازار پریمی جوڑے کو قتل کر دیا ورثا کا روڈ بلاک کرکے احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ‘ تھانہ صدر کے نواحی گاں جھوک موڑ کے رہائشی شاہد نے 2 سال قبل ارم بی بی کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے ورثا کو رنج تھا گذشتہ روز شاہد اپنی بیوی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ سیدوالا روڈ پر جھوک موڑ کے قریب لڑکی کے ورثا نے دن ڈیہاڑے سربازار اندھا دھند کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا مقتول شاہد کے ورثا نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں