نیتن یاہو کے 12 سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ، نفتالی بینٹ اسرائیلی وزیراعظم منتخب

تل ابیب (انتخاب نیوز) بالاخر بنیامین نتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ہے، اسرائیلی پارلیمنٹی نے نئی اتحادی حکومت کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ 60 ممبران نے نفتالی بینٹ کے حق میں جبکہ 59 نے ان کے خلاف ووٹ دیے۔

ووٹنگ سے قبل اسرائیلی پارلیمنٹ ’نسیٹ‘ کے اجلاس سے نیتن یاہو، بینیٹ اور لاپید نے خطاب کیا۔ یاد رہے کہ 3 جون کو اپوزیشن کی 8پارٹیز کے درمیان نئی حکومت تشکیل دینے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

اس معاہدے کے تحت یائر لاپید اور ان کے اتحادی نفتالی بینٹ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر دو، دو سال مدت کے لیے فائز رہیں گے۔

تاریخی معاہدے میں ایک چھوٹی اسلامی جماعت دی یونائٹڈ عرب بھی شامل ہے جو مخلوط حکومت کی تشکیل کی حمایت کرنے والی پہلی عرب پارٹی ہوگی۔

تاہم اس معاہدے کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ضرورت تھی اسی لیے آج اتوار کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں