نیٹوکا افغانستان میں فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان

برسلز :نیٹونے افغانستان میں اپنا فوجی پروگرام باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم افغانستان میں گذشتہ 20 سال سے ہیں لیکن ہم وہاں مستقل رہنے کے لیے نہیں آئے تھے۔ ہم افغان عوام اور افغان سیکیورٹی فورسز کی مدد جاری رکھیں گے اوریہ ہم وہاں علیحدہ سے اپنی سویلین موجودگی کے ذریعے کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہم اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کس طرح افغان فوج کو بیرون ملک تربیت فراہم کی جائے؟اس حوالے سے نیٹو امریکا، ترکی اور دوسروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، کیوں کہ یہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی سفارتی موجودگی اور بین الاقوامی امداد پہنچانے کے لیے ضروری ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں