حوثی باغی سعودی عرب کی جنگ بندی کا مثبت جواب دیں،امریکا

لندن /واشنگٹن:امریکا نے یمن کے حوثیوں پر زور دیاہے کہ وہ آئینی حکومت اور عرب اتحاد کی طرف سے دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کے اعلان کا مثبت جواب دیں۔ادھر برطانوی سکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے بھی یمن کی آئینی حکومت اور حوثیوں سے تعمیری بات چیت کرنے کا مطالبہ کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں امریکی سفیر کرسٹوفر ہینزیل نے یمن میں سیز فائر فائرکے اعلان کا خیرمقدم کیا۔انہوں نے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ عرب اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کا مثبت اور تعمیری جواب دیں۔امریکی سفیر نے یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھیس کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے مقصد سے فریقین کا ایک فوری اجلاس منعقد کرنے کی دعوت کی بھی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں