کوئٹہ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، لکپاس پر متعدد گاڑیاں قبضہ میں لے لیں

کوئٹہ؛ کوئٹہ کسٹمز کی جانب سے نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، گز شتہ روز لکپاس کے مقام پر مختلف کارروائیاں میں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور ایرانی ڈیزل سے لدی آئل ٹینکر تحویل میں لے کر 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گز شتہ روز کوئٹہ کسٹمز کی جانب سے گزشتہ روز لکپاس کے مقام پر سخت چیکنگ کے بعد 3نان کسٹمز پیڈ لگژری گاڑیاں تحویل میں لے کر 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایک اور کارروائی میں ایرانی ڈیزل سے لدی آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں