بسیمہ،اپوزیشن کی کال پر کوئٹہ گوادر قومی شاہراہ کو بلاک کر دیاگیا

بسیمہ(نامہ نگار) بلوچستان اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمعیت علماء اسلام اور بی این پی کارکنان کے کارکنوں نے گرین ٹاؤن کے مقام پر کوئٹہ گوادر کراچی پنجگور قومی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا۔بلوچستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن پارٹیز کو بجٹ میں نظر انداز کرنے کیوجہ سے آج روڈ بند کر دیا گیا ہے جمعیت علمائے اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی قیادت میں بی این پی کارکنان نے گرین ٹاؤن بائی پاس سے روڈ بلاک کر دیا۔حکومت بلوچستان کی جانب سے بجٹ میں خاطر خواہ ترقیاتی اسکیم شامل نہیں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی اقدامات نہیں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں کیا جارہا ہے جبکہ دیگر صوبوں کے برابر بلوچستان کو لانے کے لئے بجٹ پیش کرکے ازالہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں