لاہور کیمپ جیل کے 58 قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

لاہور: کیمپ جیل لاہور کے 58 قیدیوں کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا،جیل میں موجود 2700 قیدیوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ، کیمپ جیل لاہور قرنطینہ سینٹر میں تبدیل۔اٹھارہ مارچ کو لاہور کی کیمپ جیل میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار ملزم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جیل حکام کی کاہلی اور قیدیوں کی دیگر جیلوں میں منتقلی کا بروقت فیصلہ نہ کیے جانے کے باعث 57 مزید قیدی بھی متاثر ہو گئے۔ترجمان حکومت پنجاب مسرت چیمہ کے مطابق جیل کے تمام 2700 قیدیوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کر کے کیمپ جیل کو 100 بستروں کے قرنطینہ مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ سو بستروں پر مشتمل قرنطینہ پر سروسز اسپتال لاہور کا عملہ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے گا۔ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کیے جانے کے ساتھ ڈسپنسریوں اور محکمہ صحت کے عملے کو قیدیوں کی صحت سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں