خواجہ سراہوں کا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج، خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جمعرات کو خواجہ سراہوں نے احتجاج کیا اور اپنے کپڑے پھاڑے اور سڑک پر ٹائر جلا کر روڈ بند کر دیا صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ شب جناح روڈ پر ایک خواجہ سرا کے ساتھ مار پیٹ کی گئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ مار پیٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔ بعد میں خواجہ سرا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں بھی احتجاج کیا اور ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں