کوئٹہ، ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں مزدا کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے جبل نور کے قریب مزدا کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2افراد جاں بحق ہوگئے جن کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں