شیرانی، طوفانی بارش کی تباہی، سینکڑوں مال مویشی ہلاک، لاکھوں کا نقصان

شیرانی؛بلوچستان کے ضلع شیرانی میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی،سینکڑوں مال مویشی ہلاک ہونے سے لوگوں کو لاکھوں روپے کے نقصانات کاسامنا،اہل علاقہ نے متاثرین کی مالی امداد کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع شیرانی گزشتہ کل طوفانی بارش نے کلی سرلکی وغیرہ میں تباہی مچادی ہے شیرانی کے علاقے کلی سرلکی،حافظ بازگل،ملا شیر محمد،امین اللہ،مرادخان،لعل محمد،کلی لنڈیان کے سلیمان خان،گلزار،حسن خان ودیگر،کلی استشی میں حافظ تیمور سخی جان،سید شاہ،حکیم،کلی خژوبی میں غلام،دوسمال محمد،حضرت خان،اخترشاہ،نظر محمد کے سینکڑوں مال مویشی ہلاک سے لاکھوں روپے کانقصان ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں