بیلہ، 15سالوں سے عوام گیس کی سہولت سے محروم

بیلا؛گیس منصوبہ پندرہ سالوں سے کھٹائی میں عوام گیس کی سہولت سے محروم گیس پائپ لائنیں بچھانے کے عمل کو بھی عرصے بیت گئے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر متعلقہ ذمہ داران غائب ہوگئے تفصیل کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کے آبائی علاقے بیلا میں گیس کی سہولت میسر نہیں پندرہ سال قبل گیس منصوبے پر کام شروع ہوا پائپ لائنوں کی کھدائی اور بچھائی کا کام بھی مکمل کر لیا گیا مگر عوام کو گیس کی فراہمی تاحال ممکن نہیں ہو سکی جھالاوان گیس کمپنی نے گیس کنکشن کے خواہش مند صارفین سے کنکشن فیس فی کس مبلغ پانچ ہزار روپے نیشنل بنک بیلا برانچ میں جمع بھی کروائے جسے تین سال کا عرصہ ہو چکا ہے عوامی حلقوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیلا میں گیس کی سہولت نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ابھی تک عوام کیلئے سود مند نہیں ہوسکا جو کہ تشویش ناک امر اور ارباب اقتدار کی چشم پوشی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیلا کے عوام کو گیس کی سہولت جلد فراہم کرکے درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں