کوئٹہ، کسٹمز کی کامیاب کارروائی،بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

کوئٹہ: کوئٹہ کسٹمز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں نوتال کسٹمز چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے بجری سے لدی ہوئی دس ویلر ٹرک کے خفیہ سے370کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور 8 کلو افیونن برآمدکرلی، برآمد کی گئی منشیات کی قیمت 11کروڑ روپے تک بتائی جارہی ہے تاہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں