پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا عثمان کاکڑ کی وفات پر 7دن سوگ کا اعلان

کوئٹہ(انتخاب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پشتونخوا میپ انتہائی افسوس، رنج غم والم کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکریٹری اور پارٹی کے صوبائی صدر سابق سینیٹر شہید عثمان خان کاکڑ 21جون بروز سوموار کراچی کے آغا خان ہسپتال میں جام شہادت نوش کرگئے، شہید عثمان خان کاکڑ کا نماز جنازہ اور تجہیز و تدفین کے مراسم ان کے آبائی شہر مسلم باغ میں بتاریخ 23 جون بروز بدھ بوقت شام 5 بجے ادا کی جائے گی، واضح رہے کہ شہید عثمان خان کاکڑ کا میت کل 22 جون بروزمنگل کراچی سے کوئٹہ براستہ خضدار کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگی اور شام میت کوئٹہ پہنچ جائے گی اور پھر اگلے دن یعنی 23 جون بروز بدھ صبح میت کوئٹہ سے مسلم باغ روانہ ہوگی اور شام 5بجے ان کو پورے پشتون قومی اعزاز اور اسلامی روایات کے مطابق سپرد خاک کیا جائے گا، پارٹی نے شہید رہنما عثمان خان کاکڑ کے المناک غم میں 7دن سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس دوران پارٹی کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں