مفتی عزیز کا حامی خطیب مسجد توہین صحابہ کیس میں گرفتار

راولپنڈی(انتخاب نیوز) تھانہ رتہ امرال پولیس نے لاہور میں وائرل ہونے والی ویڈیو کے واقعے پر متنازع تقریر کرنے پر مسجد کے خطیب کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق محمد اسماعیل طورو کے خلاف دفعہ 298-A کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسماعیل طورو نے لاہور واقعہ پر مفتی عزیز کے حق میں تقریر کی تھی جس میں اس نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز الزام تراشی کی جس کے نتیجے میں لوگوں میں اس کے خلاف غم وغصہ تھا، جس پر ملزم کے خلاف توہین صحابہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں