نیتن یاہو کے متوقع وارنٹ گرفتاری، امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر کو دھمکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) کئی امریکی سینیٹرز نے جرائم کی عالمی عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر حکام کے متوقع وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر دھمکی دیدی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12 ریپبلکن سینیٹرز کی جانب سے آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو لکھے گئے خط میں نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کرنے کی صورت میں جرائم کی عالمی عدالت کے خلاف پابندیاں لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ریپبلکن سینیٹرز کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی عدالت نیتن یاہو یا دیگر اسرائیلی حکام کو غزہ کے معاملے میں ذمہ دار ٹھہراتی ہے تو یہ ناصرف اسرائیل بلکہ امریکا کی خود مختاری پر بھی حملہ تصور ہوگا۔ امریکی سینیٹرز کی جانب سے لکھے گئے خط میں 12 ریپبلکن سینیٹرز کے دستخط بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں