بیلہ بجلی کا مصنوعی بحران، 22گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ، گرمی 45 سینٹی گریڈ

بیلہ: بجلی کا شدید مصنوعی بحران 22گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ 45سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں شہریوں کا برا حال ہو گیا معصوم بچے بیمار اور ضعیف العمر بلبلا اٹھے شہر اور گرد و نواح میں پینے کے پانی کا بھی شدید بحران کراچی الیکٹرک کمپنی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے یزیدیت کے ریکارڈ توڑ دیے بجلی کے ستائے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تفصیل کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کے آبائی علاقے بیلا میں بجلی کے طویل مصنوعی بحران اور بائیس بائیس گھنٹے بجلی کی بندش کا سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے بدستور جاری ہے کراچی الیکٹرک کمپنی کی من مانیاں اور شہریوں کو دانستہ تنگ کرکے اذیت میں مبتلا کرنا روز کا معمول بن گیا ہے 45سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے عوامی حلقوں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کے ای کی ہٹ دھرمی اور بلاجواز بجلی کی بندش پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز بجلی کی بندش کراچی الیکٹرک کے ذمہ داران کی عوام کو تنگ کرنے کی روش اب ناقابل برداشت بنتی جا رہی ہے عوام کو اب سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے آبائی علاقے میں بجلی کے بحران پر حیرت ہے کراچی الیکٹرک کے ذمہ داران جان بوجھ کر وزیر اعلی بلوچستان کی ساکھ کو کمزور کرنے اور عوام بد ذہین کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش کی وجہ سے شہر میں پینے کا پانی بھی ناپید ہے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک کمپنی اپنا رویہ درست کر کے بجلی کا مصنوعی بحران فوری ختم کرے ورنہ کے ای گریڈ اسٹیشن کا گھیرا کر کے سخت احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں