سردارصاحب آ پ اپنی زکوۃ دیں جس سے اسمبلی کے ساؤنڈ سسٹم ٹھیک کروائیں،اسپیکر بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر ساؤنڈ سسٹم ٹھیک نہ ہونے کی باز گشت سنائی دی گئی، بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد رند کی تقریر کے دوران انکی آواز متعدد بار کم ہوئی تو سردار یار محمد رند نے کہا کہ ساؤنڈ سسٹم اب تک ٹھیک نہیں ہوا اسپیکر نے جواب دیا کہ سردار یار محمد رند اپنی زکوۃ سے جبکہ ارکان اپنی تنخواہ سے اسمبلی کا مائیک سسٹم ٹھیک کروائیں تین سال سے اسمبلی کا ساؤنڈسسٹم ٹھیک نہیں ہورہا جبکہ دو سال پہلے اسکی منظور ی بھی ہوچکی ہے اسپیکر نے کہا کہ سسٹم ٹھیک کرنا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ذمہ داری ہے سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہم میڑھ لیکر جائیں گے کہ یہ سسٹم ٹھیک کیاجائے ارکان ایک دوسرے کی بات سننے سے قاصر ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں