اپوزیشن اراکین نے جام کمال اور ایس ایس آپریشن کوئٹہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا
کوئٹہ:متحدہ اپوزیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر سیشن کورٹ میں 22اے کی درخواست دیدی۔جمعرات کو بلوچستان اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی اخترحسین لانگو، ثناء بلوچ اور عبدالواحد صدیقی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست دینے کے باوجود مقدمہ کی عدم اندراج کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا،متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سیشن کورٹ میں 22اے کے تحت درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ بجلی گھر روڈ تھانے میں جمع ہونے والے درخواستوں پرعملدرآمد کراتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف مقدمہ کااندراج کیاجائے،بعد ازاں کیس کی سماعت 26جون کو ہوگا۔
Load/Hide Comments


