وزیراعلیٰ بلوچستان کی سبی کے علاقے سانگان میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی سبی کے علاقے سانگان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہاربہادر جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعیلٰ نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔شہدا کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن کو ہرگز سبوتاژ ہونے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں