کوئٹہ، چکی شاہوانی گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے چکی شاہوانی میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سریاب روڈ چکی شاہوانی کے ایریاب میں گھریلو تنازعہ پر میاں نے طیش میں آکر بیوی کو قتل کردیا، نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں