وزیر داخلہ ضیاء لانگو کا ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے سبی کے علاقے گانگاسان میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ  شہید ایف سی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں