افغانستان میں ہماری عسکری کارروائیاں جاری ہیں، پینٹاگان
دبئی :امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں سرکاری افواج کو معاونت پیش کرنے کے سلسلے میں اس کی فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے زور دے کر واضح کیا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کی تاریخ میں ہر گز کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔
بیان میں مزید کہا کہ افغانستان سے امریکی سرزمین کے لیے کسی بھی خطرے کی صورت میں واشنگٹن واپس آ کر اس خطرے کے ذرائع کو نشانہ بنانے پر مجبور ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کا گڑھ بننے سے روکا جائے۔
Load/Hide Comments


