بلوچستان اسمبلی بجٹ اجلاس کے بعد ہنگامہ آرائی کے واقعہ پر ان کیمرہ بریفننگ

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ارکان کو بجٹ اجلاس میں ہنگامی آرائی کے واقعہ پر ان کیمرہ بریفننگ دی گئی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد ارکان اسمبلی کو بلوچستان اسمبلی کے کانفرنس ہال میں 18جون کو بجٹ اجلاس کے دوران ہنگامی آرائی پر ان کیمرہ بریفننگ دی گئی جس میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو سمیت حکومتی ارکان اسمبلی نے شرکت کی واضح رہے کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے اسمبلی اجلاس کے دوران ان کیمرہ بریفننگ دینے کی پیش کش کی گئی تھی جس پر حکومت نے ان کیمرہ بریفنگ دینے کی حمایت کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں