مینگل اور رونگھا قبیلے کے درمیان دو سالہ خونی تنازعہ کا تصفیہ ہو گیا

تمبو:مینگل اور رونگھا قبیلے کے دو فریقین میں جاری دیرینہ خونی تنازعے کا سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق خان عمرانی نے کردیا دوسال سے جاری خونی تنازعے میں اب تک 1شخص قتل جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تھے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے دونوں فریقین کے مابین جاری دیرینہ تنازعے کا تصفیہ کرتے ہوئے دونوں فریقین کو آپس میں راضی کردیا دونوں فریقین میں جاری تنازعے میں حاجی خان رونگھا قتل ہوگیا تھا جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تھے تصفیے میں مینگل قبیلے کی جانب سے رونگھا قبیلے کے افراد کو زخمی اور قتل کرنے پر 24,لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ فیصلے پر خلاف کرنے والے فریق پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی اس سے پہلے بھی کئی قبیلوں میں جاری دیرینہ و خونی تنازعات کے تصفیے کرچکے ہیں انکی جانب سے علاقے میں امن امان کی بحالی اور آپسی رنجشوں کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا جاتا رہا ہے اس موقع پر دونوں فریقین کی جانب سے دیرینہ تنازعہ حل کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں