اوستہ محمد، پولیس نے خاتون کا قتل ہونے سے بچا لیا، ملزم گرفتار
اوستہ محمد: اوستہ پولیس نے خاتون کو بچا لیا ملزم کو گرفتار لیا، ملزم نے کراچی میں ایک نوجوان کو مزدوری کے بہانے لے جا کر اسٹیل ٹاون میں قتل کرنے کے بعد اپنی بیوی کو قتل کرنا چاہتا تھا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی محمد یا سین جمالی نے بتایا کہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملی کے حبیب کوٹ میں ایک خاتون کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کرنے والے ہیں جس پر انہوں نے بر وقت کاروائی کر کے مسماۃ شبیراں کٹبار کوبا حفاظت بچا کر ان کے شوہر غلام جان کو گرفتار کر لیا معلومات پر پتہ چلا کہ اسی نے نوکری اور مزدوری کا جھانسہ دیکر بدالدین سہو کو کراچی لے جا کر اسٹیل ٹاون میں قتل کے بعد نالے میں پھینک دیا اور واپس آکر اس خاتون کو بھی قتل کرنا چاہتے تھے تو ہم نے اسے بچا لیا، ملزم کراچی پولیس کو مطلوب ہے اب خاتون کو عدالت میں پیش کریں گے۔
Load/Hide Comments


