عبیداللہ کاسی کااغوا صوبائی حکومت کی کارکردگی اور بے ہوشی پر سوالیہ نشان ہے، چنگیز جمالی

کوئٹہ:پا کستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبیداللہ کاسی کے اغواء پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک عبید اللہ کاسی جیسے معزز سیاسی رہنما کو اغواء کرنا قابل افسوس اور صوبائی حکومت و انتظامیہ کی کارکردگی اور بے ہوشی پر سوالیہ نشان ہے ملک عبید اللہ کاسی عوامی نیشنل پارٹی جیسی ذمہ دار سیاسی جماعت کے رہنما ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ملک عبیداللہ کاسی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کر تی ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سیاسی رہنماؤں و کارکنان کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے حکومت ملک عبیداللہ کے اغواء میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے کیفرکردار تک پہنچائے، پاکستان پیپلزپارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت اورانتظامیہ ملک عبیداللہ کاسی کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں