خضدار، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
خضدار:بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خضدار میں ڈیوٹی کیلئے آنے والے ثناء اللہ کو مسلح افراد جو گھات لگائے بیٹھے تھے نے اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرار ہوگئے،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزیدکارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


