کوئٹہ میں بدامنی کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ تشویشناک ہے، مولانا حافظ حمد اللہ
کوئٹہ:جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹرحضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ بلوچستان بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بدامنی کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ تشویشناک ہے اے این پی کے رہنما ملک عبید اللہ کاسی کی اغوا سے ثابت ہوا حکومت اور انتظامیہ عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ملک عبیداللہ کا سی کی رہائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاکر اس مکروہ عمل میں ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان اور جمعیت علمااسلام کے صوبائی کونسل کے اراکین حاجی عبدالصمد حقیار مولانا قدم جان مولانا محب اللہ مظہری حافظ خدائیداد ملازئی حافظ حسین اللہ اور دیگر پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلط حکمران گفتار کے ہیرو اور کردار کے زیرو ہیں پی ڈی ایم حکومت اور ان کے سرپرستوں کے لیے درد سر نہیں تو اسے توڑنے کی سازشیں کیوں کی جارہی ہے حکومتی وزرا اپوزیشن اتحاد کے خلاف بیان بازی اور سازشوں کی بجائے کارکردگی پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ حکومت کا آمرانہ اور جابرانہ طرز عمل جمہوری اصولوں کے منافی ہے بلوچستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن اتحاد کہ جائز مطالبات میں ٹال مٹول افسوسناک ہے عوامی مسائل کا حل حکومت اور اپوزیشن کا متفقہ ایجنڈا ہونا چاہیے۔


