سی پیک ترقیاتی منصوبے پاکستان سمیت خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہیں، چینی سفیر
گوادر:چین کے سفیر نونگ رونگ نے سی پیک ترقیاتی منصوبوں کو پاکستان سمیت خطے کی خوشحالی کی ضمانت قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،پروقار تقریب سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ گوادر ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے،چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کو پاکستان سمیت خطے کی خوشحالی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔
Load/Hide Comments


