کراچی، ملزم کی فائرنگ، سوتیلی ماں اور بھائی قتل
کراچی کے علاقے گڈاپ، گبول ٹاؤن میں دنبہ گوٹھ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 1 خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔فائرنگ کرنے والے ملزم الیاس ولد بچل کو گرفتار کر کے پولیس نے آلہ قتل تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص الیاس ولد بچل نے اپنی سوتیلی ماں زبیدہ اور بھائی ببلو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ 11 سالہ سوتیلی بہن افشاں کو زخمی کر دیا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیئے اور واقعے کے شاہدین کے بیانات لیئے۔
لاشوں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بچی کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے، گرفتار ملزم سے واقعےکے محرکات کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
Load/Hide Comments


