پی پی نے عہدے کیلئے باپ پارٹی سے ووٹ لیکر جمہوریت اور پی ڈی ایم کو دھوکہ دیا، مولانا حافظ حمد اللہ
کوئٹہ:پی ڈی ایم کے ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے بلاول بھٹو کے تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سینٹ میں ایک اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے بے نامی سیاسی باپ کی باپ پارٹی سے ووٹ لے کر جمہوریت اور پی ڈی ایم کودھوکہ دیا، بھٹو کے نواسے بی بی شہید اور زرداری صاحب کے اکلوتے بیٹے ہونے کے ناطے احترام کرتے ہیں۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بھٹو کے نواسے بی بی شہید اور زرداری صاحب کے اکلوتے بیٹے ہونے کے ناطے احترام کرتے ہیں بلاول سے سوال ہے کہ اپوزیشن پرتنقید کرکے تم سلیکٹیڈ اور سلیکٹرزکو مضبوط نہیں کرہے ہو؟، پی ڈی ایم کی قیادت پرتنقید کرنا جمہوری قوتوں کی خدمت ہے یا غیرجمہوری قوتوں کی؟۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی۔ایم کی اکثریت جماعتوں کی رائے سے اتفاق کرتی اور مستعفی ہونے کے فیصلے کاساتھ دے تھی، پیپلزپارٹی نے سینٹ میں ایک اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے بے نامی سیاسی باپ کی باپ پارٹی سے ووٹ لے کر جمہوریت اور پی ڈی ایم کودھوکہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو حلوہ اور نہاری کھانے کا مہربانی کرکے طعنہ نہ دیں، مولانافضل الرحمان حلوہ کھاتے ہیں کیونکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے البتہ پینے اور پلانے کے عادی نہیں، پی ڈی ایم آج بھی میدان میں ہے،سوات کے عظیم الشان جلسے سے حکمران حواس باختہ ہوگئے پیں۔ حافظ حمداللہ نے بلاول بھٹو زرداری کو پی ڈی ایم کے زیراہتمام کراچی جلسہ کی دعوت بھی دیدی اور کہا کہ 29جولائی کو کراچی میں موجودہ کٹھ پتلی حکومت اور عمران یازی کے خلاف دمادمست قلندر وگا،آپ کو بھی اس دھمال میں دعوت ہے اور دیکھتے ہیں کہ آپ مہمانوں کی کس طرح مہپمان نوازی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ29 جولائی کو کراچی میں اور نہیں کم ازکم سندھی اجرک پیش کرینگے، امید ہے بلاول بھٹو زرداری آئندہ پی ڈی ایم پر تنقید نہیں کریں گے۔


