نواب رئیسانی نے اسپیکر سے صرف بجٹ اجلا س ملتو ی کر نے کی بات کی تھی نہ کہ حکومت کے ساتھ مذ اکر ات کر نے، تر جمان اسپیکر بلو چستان
کوئٹہ:تر جمان اسپیکر بلو چستان اسمبلی کے ایک اعلامیہ کے مطابق مو رخہ 06جولائی 2021کے اسمبلی نشست میں رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے اپنی تقریر کے دوران اسپیکر بلو چستان اسمبلی کے حوالے سے ایوان کو بتایا کہ مو رخہ 18جون 2021کو اسمبلی میں نا خو شگوار وا قعہ کی بابت انہوں نے اسپیکر بلو چستان کو مطلع کیا تھا اس ضمن میں وضاحت کی جا تی ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے اسپیکر بلو چستان اسمبلی سے صرف بجٹ اجلا س ملتو ی کر نے کی بات کی تھی نہ کہ حکومت کے ساتھ مذ اکر ات کر نے کی واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 109(a)اور 109(b)کے تحت اسمبلی کا ریگو لر اجلاس بلا نے اور ملتوی کر نے کا اختیار صرف گو رنر بلو چستان کو حاصل ہے اور اس سلسلے میں اسپیکر صوبائی اسمبلی کا کوئی اختیار با قی نہیں رہتا۔
Load/Hide Comments


