صوبے کے تمام اضلاع میں آئی سی یو و ایچ ڈی یوز قائم کئے جائینگے،جام کمال
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت محکمہ صحت کے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں شامل ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نورالحق بلوچ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عزیز احمد جمالی، سیکرٹری بلڈنگ غلام علی بلوچ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری زاہد سلیم، سیکریٹری اطلاعات سہیل الرحمان بلوچ اور اسپیشل سیکرٹری خزانہ لعل جان جعفر سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو کووڈ-19رسپانس پروگرام، کم ترقی یافتہ علاقوں میں موجود ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز اور بی ایچ یوز کو مستحکم کرنے سمیت پی ایس ڈی پی 22-2021میں شامل ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کووڈ -19رسپانس پروگرام کے تحت 31ڈی ایچ کیوز اور 7ٹی ایچ کیو لیول ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا 31اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی یو قائم کیے جائیں گے پروگرام کے تحت تمام اضلاع میں 10بستروں پر مشتمل آئی سی یو/ایچ ڈی یوز قائم کیے جائیں گے اس منصوبے کے تحت بلڈ بینک، پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور تمام سہولیات سے آراستہ ایمبولینسز فراہم کی جائیں گی پروگرام کی تکمیل سے مجموعی طور پر ہیلتھ ڈیلیوری سسٹم میں بہتری آئے گی وفاقی حکومت نے پروگرام پر عملدرآمد کے لیے فنڈز کا اجرا کر دیا ہے کم ترقی یافتہ علاقوں کے موجودہ بنیادی مراکز صحت کو مستحکم کرنے کے لئے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں کی بہتری کے لیے فنڈز رکھے گئے ہیں موجودہ دیہی مراکز صحت میں ایمرجنسی رسپانس سینٹر قائم کیے جائیں گے سول ہسپتال کوئٹہ میں سرجیکل اور میڈیکل ٹاور کی فزیبلٹی سٹڈی اور اس پر عمل درآمد کے لئے 1000ملین روپے رکھے گئے ہیں چلڈرن ہسپتال کی توسیع، نصیر آباد میں میڈیکل کالج کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی اور نرسنگ کالجز کی تعمیر کے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں پی جی ایم آئی بلاک تعمیر کیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں کووڈ -19کنٹرول رسپانس پروگرام پر عمل درآمد کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے کم ترقی یافتہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور اسٹرکچر کی مضبوطی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔


