بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا اور وہ خوشحال زندگی گزار سکیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم،صحت آبنوشی زراعت زرائع آمدورفت سمیت تمام شعبوں کی بہتری اور دور حاضر سے آ راستہ سہولتوں پر مبنی متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزرفتار ی سے عمل پیراہ ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں انفرادی منصوبوں کے بجائے اجتماعی منصو بے شروع کئے گئے ہیں جن کی بروقت اور معیاری تکمیل سے صوبے کے پسماندہ عوام بھی مستفید ہونگے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ موجودہ صوبائی بجٹ یہاں کے پسما ند ہ اضلاع کیلئے ترقی کی نوید ثابت ہوگا اورتمام ترقیاتی منصوبوں کی سو فیصد تکمیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے صوبے کی یکساں تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی بروقت اور معیارکے مطابق تکمیل سے دیر پا ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہوگی اور عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور ان کے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے یہی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وژن ہے کہ عوام خوشحال اور معیاری زندگی گزار یں انہوں نے اکہاکہ اس ضمن میں صوبائی احکومت تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ ہر علاقے کے عوام کو ان کی تو قعات اور ضروریات کے مطابق سہو لیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام ضلعی افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں اور خاص طور پر کوالٹی و معیار اور وقت مقررہ پر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں جس بھی اضلاع میں اگر کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہوئی تو اس پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ مایسے ترقیاتی منصوبے عوام کو سہو لیات کی فراہمی کے سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں