ایرانی سرحد کے ساتھ اسلام قلعہ کی بندرگاہ پر قبضہ کرلیا، طالبان کا دعویٰ

کابل :افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے اور طالبان نے کہا ہے کہ ’انہوں نے ایران کے ساتھ افغانستان کے سب سے بڑے سرحدی راستے پر قبضہ کرلیا ہے۔‘

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعے کے روز بتایا کہ ’اسلام قلعہ کی بندرگاہ اب ہمارے مکمل کنٹرول میں ہے اور ہم آج اس پر سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔‘

’حکومت کی جانب سے اسلام قلعہ کی بندرگاہ سے پیچھے ہٹنے کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی طالبان کے اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق کی جاسکی ہے۔‘

اسلام قلعہ افغانستان کی مرکزی بندرگاہوں میں سے ایک شمار ہوتی ہے اور حکومت ایران کے ساتھ زیادہ تر تجارت اسی بندرگارہ کے ذریعے کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں